دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی پر علم امام حسین ؑ لہرا دیا

پاکستان گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پرعلم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔

انٹر نیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔

پاکستانی معروف کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اناپورنا چوٹی پر پرچم یا مظلوم حسین ﴿ع﴾ لہراتے ہوئے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے۔

یاد رہے مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا آکسیجن کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند مانٹ اناپورنا کو سر کر لیا ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے

اس سے پہلے جب مرحوم حسن سدپارہ نے کے ٹو پر علم لہرایا تھا کس پر حرم امام حسین ؑ نے کربلا بلا کر شاندار تکریم کی تھی