مرجع اعلی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کا کئی ممالک میں آنے والے زلزلے کے بارے میں بیان کا اردو ترجمہ

مرجع اعلی اور زعیم حوزہ علمیہ نجف اشرف آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی  نے شام اور ترکی میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے ہمدردی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ضروریات زندگی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا  ہے ۔

بسم الله الرحمن الرحيم

ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

حالیہ دنوں میں  ترکی اور شام  کے کئی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں  بہت سے لوگ  متاثر ہوئے اور ابتدائی معلومات کے مطابق بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہونے کی اطلاع ہیں کہ موجودہ دور میں اس قسم کی تباہی کی مثال نہیں ملتی ہے ۔

 ہم اس عظیم سانحہ میں  اپنے عزیز و اقارب کو کھونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اوراللہ تعالی سے ان کے لئے صبراور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا  کرتے ہیں ، نیز تمام فلاحی اداروں و متعلقہ حکام سے انکی بحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور  دیتے ہیں۔

ہم اللہ عزوجل سے دعا گو ہیں کہ وہ سب کی پریشانیوں کو دورفرمائے اور باقیوں کو خیر و عافیت سے نوازے، وہی اس کا نگہبان ہے اور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

رجب 1444 ہجری 15

دفتر آیت اللہ سیستانی نجف اشرف