داعش پر تاریخی فتح کے دن کی مناسبت سے آیت اللہ سید محمد رضا السیستانی دام ظلہ کا پیغام

اس عظیم الشان کامیابی میں اصل کریڈٹ کے حقدار وہ مجاہدین ہیں کہ جنہوں نےقربانیاں پیش کیں خصوصا وہ کہ جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں یا پھر مستقل طور پر معذور ہو گئے ۔

اس کامیابی پر فخر کرنے کے اصل حقدار وہ ہیں اور عزت و احترام کے وہی اصل مستحق ہیں۔

اب اس عظیم کامیابی کی حفاظت کرنا اور اس کو مختلف پروپیگنڈوں سے محفوظ رکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔کیونکہ کامیابی کی یہ تاریخ بہت سارے جوانوں کے مقدس لہو سے لکھی گئی ہے ۔

یہ عظیم کامیابی مرجعیت دینی اور عراق کی تاریخ میں بھی ایک روشن باب ہے ، کیونکہ مرجعیت نے پہلی بار جہاد کفائی کا فتوی دیا اور عراق کی حالیہ تاریخ کی عظیم الشان کامیابی حاصل کی۔

اس بڑی کامیابی ، عظیم فتح اور مقدس عنوان کی حفاظت ہم سب کی شرعی اور ملی ذمہ داری ہے ۔ جیسا کہ مرجعیت علیا نے بھی خطبہ نصر میں اس بات کہ جانب اشارہ فرمایا ہے ۔

اسی طرح مجاہدین کو لوجسٹک تعاون فراہم کرنے والوں کا کردار بھی نہایت قابل فخر اور باعث عزت ہے کہ جنہوں نے اپنی مالی شرکت کے ذریعے اس فتح عظیم کو ممکن بنایا ۔

آج کے دن ان سب کی عزت و تکریم اور فخر کا دن ہے ۔

داعش پر فتح کا دن عراق کی تاریخ میں نہایت اہم دن ہے ۔

الأحد، 25 جمادى الأولى، 1445 هجرية

النجف الأشرف