امریکی ریاست نیویارک کے میوزیم میں واقع کربلا پر خوبصورت آرٹ پینٹنگ کی نمائش

مشہور امریکی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے آفیشل ویب سائٹ پر عثمانی دور کی ایک آرٹ کی پینٹنگ شائع کی گئی ہے جس میں واقعہ کربلا کو مرحلہ وار پیش کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ نے عثمانی مصور اور شاعر لمعي تشلبي کی  ایک پینٹنگ کو اپلوڈ کیا ہے جس میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کو دکھایا گیا ہے۔ 
اس پینٹنگ میں پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مسجد نبوی کے منبر سے خطبہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے بائیں جانب علی بن ابی طالب علیہ السلام اورامام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام جبکہ سامنے مدینہ کے لوگوں کا اجتماع دکھایا گیا ہے۔  
امریکی ریاست نیویارک میں موجود میوزیم کی ویب سائٹ پرمزید لکھا گیا ہے کہ پینٹنگ سولہویں صدی کے اواخر میں عراق یا ترکی میں کی گئی ہے، جس  میں  نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے واقعے کو  پیش کیا گیا ہے۔ امام عالی مقام نے کربلا کی جنگ ظالم حکومت کے خلاف لڑی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فن پارے کے خالق ترکی کے مصور اور شاعر "محمود بن عثمان بن علی النکاس بن الیاس لامعی ہیں جو لامعی چلبی کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ ترکی میں پیدا ہوئے اور ترکی میں ہی انتقال کر گئے۔  (1472ء) سے (1532ء) 
اس کے علاوہ واقع کربلا پرانہوں نے بہت سی کتابوں کو لکھا اور ترجمہ کیا جنکی تعداد تقریبا 150 سے زائد ہے۔  ان میں مخطوطات بھی شامل ہیں۔

زرائع: مركز كربلاء للدراسات والبحوث