اسلام آباد جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام دسویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد

اتحاد امت و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت  ہے اور بین الاقوامی طور پر امت کو درپیش چیلنجز کا واحد حل امت کے اتحاد میں ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد سے تشریف لائیں ہوئے مہمان ڈاکٹر مسعود رضا الرفاعی نے کہا کہ حجاب اسلامی شعائر اسلام میں سے ہے اور اسکا تحفظ ہر سطح پر ضروری ہے سیدہ کائنات کی زندگی وسیرت مبارکہ قیامت تک مشعل راہ ہے
 جامعہ نعیمیہ اسلام آباد  میں منعقد خاتون جنت کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر پیر ڈاکٹر نور الحق قادری سمیت ملک کے طول وعرص سے مختلف مسالک کے علمائے کرام نے خطاب کیا اور مقررین نے دور حاضر کے ثقافتی یلغار کا واحد حل سیرت حضرت فاطمة الزهراء س کو قرار دیا
 مقررین نے کہا کہ دختررسول  بی بی پاک سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہےاسلامی حجاب کو امت کی خواتین کا وقار ، محافظ اورا نکا حسن قرار دیا 
مقررین نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو حقیقی عزت سے نوازا ہے ، اسلام نے عورت کی عزت کو بحال کیا ہے۔، 
مفتی   گلزار احمد  نعیمی نے کہا کہ اسلام  میں خواتین کا بڑا رتبہ ہے بی بی سیدہ کا اسوہ خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے 
کانفرنس میں مغرب اور اسلام مخالف قوتوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپگنڈا کو مسترد کیا ہے کہ اسلام عورت کو کنیز بناتا ہے۔  انسانی معاشروں میں پھیلائی جانے والی عریانی و فحاشی نے عورت کے مقام کو کم کیا ہے۔