مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ نے حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پر ام ابیھا فاؤنڈیشن فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور عراق کے اندر اور باہر، سے خواتین کو مدعو کیا

 شیخ عبد المہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے دوسری بین الاقوامی کوثر العصمہ مہرجان کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہم اس روسٹرم سے مؤسسہ ام ابیھا کے قیام کا اعلان کرتے ہیں جو کہ جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے مختص ہو گا جبکہ اس سے پہلے جناب زہراء کے نام پر خواتین کے لیے الزہراء یونیورسٹی بھی بنا چکے ہیں۔
مؤسسہ ام ابیھا میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل مقامات سیرت اور بی بی زہراء سلام اللہ علیہا کی تاریخ پر تحقیقات ہونگی اور ان کو نشر کیا جائے گا۔
مزید برآں معاشرے میں فاطمی کردار کی کیسے ترویج کی جائے اور معاشرے میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کے کردار کی طرف کیسے رغبت دلائی جائے،اس پر کام ہو گا۔

 انہوں نے مزید کہا، "ہم خواتین کے معاشرے میں فاطمی پیغام پہنچانے والی سرگرم خواتین شخصیات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس ادارے میں ان سرگرمیوں کا بوجھ اٹھانے میں حصہ لیں، خواہ وہ خواتین عراق کے اندر سے ہوں یا باہر سے۔"

 متولی شرعی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ "یہ فاؤنڈیشن ان ثقافتی، تعلیمی اور اخلاقی چیلنجوں کی روشنی میں وجود میں آیا ہے جو خواتین کو درپیش ہیں۔