خوآن کارلوس یونیورسٹی میں ہسپانوی ثقافت پر عرب مخطوطات کے اثرات پر سیمینار

اسپین میں خوآن کارلوس یونیورسٹی نے اہل البیت فاونڈیشن کی تعاون سے محققین ،مفکرین اورماہرین تعلیم کی موجودگی میں ہسپانوی ثقافت پرعربی مخطوطات کے اثرات پرسیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینارمیں مختلف ممالک کے محققین نے شرکت کی۔ 
 عراق سے ڈاکٹر محمد سعید  نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا عنوان (العراق الجذور والشعب وبناء الدولة والمستقبل) تھا جبکہ ڈاکٹر محمد طریحی نے اپنا مقالہ  شیعہ اور مسیح کے عنوان سے پیش کیا ۔
سیمینار میں ڈاکٹر جوزپ کی جانب سے تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس نمائش میں ایک عنوان  ،بغداد ایک جدید جگہ، بھی شامل تھا۔
سیمینار میں عراقی سفیر صالح حسین تمیمی نے خصوصی شرکت کی اوراس سیمنار میں پیش کئے گئے مقالوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق ہمیشہ سے ثقافت ،تہذیب اور تمدن کا مرکز رہا ہے، اس لئے اس قسم کے ثقافتی سیمینار کے انعقاد پر تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتا ہوں تاکہ  ثقافت و تمدن کے ذریعے ایک دوسرے سے قریب تر ہو سکیں