پاکستانی میڈیا کا اربعین کوریج

 پاکستانی مین سٹیم الیکڑوانک اور پرنٹ میڈیا پہ اربعین امام حسین ؑ کی پرامن اجتماع کی کوریج اور خراج عقیدت

پاکستان سے شائع ہونے والے اخبارات نوائے وقت، جنگ، پاکستان اور بہت سے قومی اخبارات میں کربلا معلی میں چہلم امام حسین پر ہونے والے پرامن اجتماعات کو بہترین کوریج دی گی ہے 

جیو نیوز نے کچھ اس طرح کوریج دی 

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 2 کروڑ  10 لاکھ سے زائد زائرین نے روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

عراقی حکومت کے مطابق اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر  روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

کورونا پابندیوں کے دو سال بعد عراق کے شہر کربلا آنے والوں میں 50 لاکھ غیر ملکی عزادار بھی شامل ہیں۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع  پر 30 لاکھ سے زائد کی ریکارڈ تعداد میں ایرانی عزاداروں کی بھی شرکت دیکھی گئی ہے