جاپان میں امام بارگاہ کا سنگِ بُنیاد رکھ دیا گیا

یوں تو تشیع دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے اور جہاں تشیع ہو، وہاں عزاداری نہ ہو، یہ ممکن نہیں ہے۔
  21 اگست 2022 کو جاپان کی تاریخ میں پہلی بارمرکزی امام بارگاہ ،امام المنتظر، کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
اس امام بارگاہ کے سنگ بنیاد کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام سے خصوصی طور پر ایک پتھر کو منگوایا گیا ہے جو کہ کئی سو سال قبر مطہرامام حسین علیہ السلام  کے سر والی طرف رہا۔ 
اس پتھر کو، انجمن تحفظ عزاداری جاپان، نے خصوصی طور پر کربلاء معلی سے منگوایا ۔
 یہ انجمن تحفظ عزاداری جاپان اور جاپان میں رہنے والے تمام مومنین کے لیے سعادت کی بات ہے کہ انہیں اس مبارک پتھر کی زیارت نصیب ہوئی ۔
 انشااللہ امام بارگاہ کی تعمیر کا کام مکمل ہونے پر اس مبارک  پتھر کو ایک خاص مقام پر نصب کیا جائے گا تاکہ مومنین اس کی زیارت کر سکیں۔ 
واضح رہے کہ جاپان میں دینی مراکز کم ہیں مگر اس کے باوجود تشیع کی  اچھی خاصی تعدا موجود ہے اور ایک جاپانی شیعہ عالم دین ابراہیم سواد نے قرآن مجید کا جاپانی زبان میں ترجمہ بھی کیا ہے، جس سے لوگوں کو دین محمدی سمجھنے میں آسانی ہو گی۔