یورپی ٹی وی چینل نےکربلاء میں یوم عاشورا کے حوالے سے خصوصی رپوٹ نشر کر دی

یورپی ٹی وی چینل"یورو نیوز" نے ایک ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں اس نے کربلا معلی میں یوم عاشورہ کی جلوس اور وا قع کربلاء پر تفصیلات سے روشنی ڈالی ہے۔

اپنی رپورٹ میں،چینل نے کہا کہ شیعہ مسلمان محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناتی ہے شہداء کربلا کی بے مثال قربانیوں  جن سے اسلام کوحیات نوملی کو ماتم اور جلوس سے خراج تحسین پیش کیا  جاتا ہےاور کربلا معلیٰ میں وقوع پذیر ہونیوالے اس روح فرسا سانحے میں حق و با طل کوممیز کیا، حق وباطل کے اس معرکہ میں حق کو سر خروئی اور باطل کو شقاوت کلبی ہوئی۔ واقع کربلا سے واضح درس ملتا ہے کہ باطل اپنے انجام کو پہنچ جا تا ہے جبکہ حق ہمیشگی کے وجود کا نام ہے جس کی تابنا کی قیامت کی صبح تک رہتی ہے۔

یوروپی نیٹ ورک کی رپورٹ میں کربلا میں ماتمی دستوں  کی دل کو چھو لینے والی تصاویر دکھائی گئیں، جن میں مختلف عمر، مذہب اور نسل کے لوگوں نے شرکت کی ہے ۔