بوسنیا میں نور اسلام کے511 ویں سال کی مناسبت سے جشن کا آغاز ہو چکا ہے۔

بوسنیا اور ہرزیگوینا کے باشندوں نے قبول اسلام کی 511 ویں سالگرہ  کے طور پر ثقافتی سرگرمیوں"ایاز دادا" کا آغاز  کر دیا ہے۔
   ہر سال یہاں کے لوگ قبول اسلام کی مناسبت سے اس جشن کا اہتمام کرتے ہیں۔

اتوار کے روزہ 511 ویں سالانہ فیسٹیول کا آغاز ترکی کے سفیر صادق بابر اور بوسنیا کے قومی و مذہبی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ احمد نے زور دیا کہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے مسلمان اپنے مذہب اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

مفتی اعظم نے کہا کہ بوسنیائی 511ویں سالانہ ایاز دادا تہوار کے ذریعے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم سب متحد ہیں اور اسلام ہی ہماری طاقت ہے۔

اس فیسٹیول کے درمیان ، شمال مغربی ترکی میں برسا میونسپلٹی کی جانب سے تعمیر کردہ برسا مسجد کا  ایک پر وقار تقریب کے ذریعے افتتاح کردیا گیا ہے اور اس کو  عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ افتتاحیہ تقریب سے برسا کے میر علی نور نے  اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی ، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ جاری رہیں گے۔