شعور فاونڈیشن اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے اشتراک سے بین المدارس تربیتی ورکشاپ

شعور فاونڈیشن برائے تعلیم و آگہی  کے پروجیکٹ "تفہیم" اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے اشتراک سے دوسرا  چار روزہ  بین المدارس تربیتی ورکشاپ برائے طلبہ  و اساتذہ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد بین المسالک ہم آہنگی، اور معاشرے میں پائیدار امن کے لئے مختلف مسالک کے  علماء و طلباء کے مابین افہام و تفہیم اور سماجی تعامل کو بڑھاتے ہوئے باہمی رواداری کا فروغ دینا تھا۔

چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں اسلام آباد راولپنڈی میں موجود  مختلف مسالک (دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث اور اہل تشیع ) مدارس کے نمائندہ اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے پہلے دن ڈاکٹر عمار خان ناصر صاحب نے شرکاء  کو "گروہی اختلافات اور طبقاتی رنجشیں" ،آداب اختلاف"، "غیر سازی کے منفی  و تخریبی اثرات" ، "مسائل کی نشاندہی، تجزیہ اور حل"، اور " سماجی رابطہ کاری " جیسے موضوعات پر لیکچرز دی

جبکہ اس و رکشاپ کے دوسرے دن  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہور نے شرکاء کو ایک دوسرےکے ساتھ مسلکی ہم آہنگی، رواداری اور ڈائلاگ کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کرنے پر زور دیا اورانہوں نے  طلباء کو "تنازعات کا پر امن حل" ، "بنیادی انسانی حقوق" "انسداد شدت پسندی" "اور بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت و اہمیت جیسے موضوعات پر لیکچر دی۔

ورکشاپ کے تیسرے روز ڈاکٹر ندیم عباس نے پرامن اور بقا باہمی اتحاد کے طریقہ کار ،مثبت سماجی تبدیلی اور پرتشدد و انتہا پسندی کی روک تھام کی منصوبہ بندی جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

ورکشاپ کے آخری دن  تفہیم پروجیکٹ کے منیجر جناب سمیع خان نے پراجیکٹ کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ  شعور فاونڈیشن براے تعلیم و آگاہی  ملک بھر میں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلیے کوشاں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کر کے بین المذاہب و مسلک ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مدارس کے مابین مل بیٹھنے اور علمی و فکری نشست کا اہتمام کرنے کے علاوہ دیگر پروگرامز کاانعقاد ایک دوسرے  کو قریب لانے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر  مہمان خصوصی اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مہتمم علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہویے بین المسالک گفتگو، ڈائیلاگ،  مدلل اور علمی انداز میں بحث و مباحثہ ایک دوسرے سے ملنے کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

آخر میں شیخ انور علی نجفی دامت برکاتہ نے شعور فاونڈیشن آف پاکستان کے تفہیم پروجیکٹ کے منتظمین اور ٹرینرز کا جامعہ الکوثر میں بہترین ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا

ورکشاپ کے اختتا م پر شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کیے گیے۔