لاہور بادشاہی مسجد میں یوم ولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے شیعہ سُنی مشترکہ افطار و نماز

 

پاکستان کے شہر لاہور میں خیال نو تنظیم نے 15 رمضان المبارک کو حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی یوم ولادت پر بادشاہی مسجد میں چھٹی افطاری کا اہتمام کیا. تقریب میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. مسجد میں ہونے والی افطاری کا مقصد. مذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دینا تھا. تقریب میں پاکستانی جھنڈے کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ کا تھیم رکھا گیا  

تقریب میں مردوں اور بچوں سمیت خواتین کی افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا. اس موقع. جنرل سیکرٹری خیال نو تنظیم حنان زیدی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ امام حسن علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام لوگ مشرکات پر جمع ہو جائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس افطار کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں اور سب ایک ساتھ بیٹھ کے ایک ہی جگہ پہ افطار کرتے ہیں اور ایک ہی پیش امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں ان سب کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک پیغام دینا چاہتے ہیں سارے پاکستان کو کہ اگر اس طرح کا کام اس طرح کے محبت، رواداری کی مثال بادشاہی مسجد میں قائم کی جا سکتی ہے تو پھر یہ پورے پاکستان کی تمام مساجد میں ہو سکتا ہے تو ہماری ہمارا پیغام بھی یہی ہے ہماری گزارش بھی یہی ہے کہ اسی طرح کی محافل  اسی طرح کی افطار اسی طرح کی اجتماعات  تمام پاکستان میں منعقد کیے جائیں اور تمام لوگ اس بات کی ذمہ داری لیں کہ وہ اپنے اپنے طور پہ اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد کریں جہاں تمام مسالک جو ہے وہ ایک ساتھ جمع ہوں ایک ساتھ بیٹھ کے افطار کر رہے ہوں یا اپنی مذہبی رسومات ایک  ساتھ بیٹھ کر کر رہا ہو