حرم حضرت عباس(ع) کے زیر اہتمام چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کا آغاز

حرم  حضرت عباس(ع) نے اپنی چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز اس نعرہ کے تحت کیا  عجائب گھر ہی ثقافتی شناخت ہیں جس میں ملکی وٖغیر ملکی ماہرین نے شرکت کی

 اس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام روضہ مبارک میں قائم الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کی طرف سے کیا گیا ہے کہ جس کی سرگرمیاں (23 تا 24 نومبر2023ء جاری رہیں گی۔

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی محققین و ماہرین کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی اور روضہ مبارک کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز قاری سید لیث عبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گيا۔

اس کانفرنس کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی نمائندگی میں حاضرین سے خطاب، آئی سی او ایم کے نمائندے کا خطاب، الکفیل میوزیم کے بارے میں دستاویزی فلم، الکفیل میوزیم کی طرف سے خطاب، علمی کمیٹی کی طرف سے خطاب اور کانفرنس میں شریک غیر ملکی وفود کی طرف سے خطاب شامل ہے۔ کانفرنس میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس نشر و اشاعت اور فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس حوالے سے سفارشات پیش کی جائيں گی

عماد بعو

ابو علی