عتبہ حسینیہ کربلا میں الوارث کمپلیکس کے منصوبے کی تکمیل پر کام جاری رکھے ہوئے ہے

حرم امام حسین ؑ کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبہ نے کربلاء معلی میں حرم کے مہمانوں کے لئے الوارث کمپلیکس کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام کو جاری رکھا ہوا ہے

اس  شعبہ کے سربراہ انجینئر محمد ضیاء نے بتایا کہ حرم امام حسین ؑ کی جانب سے کربلاء معلی میں باہر سے آنے والے حرم کے مہمان زائرین کی خدمت کے لئے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے اور یہ منصوبہ کربلا کے منصوبوں میں سے اہم منصوبہ ہو گا

 انہوں نے مزید کہا  کہ یہ پروجیکٹ 18 منزلوں کے ساتھ 78000 مربع میٹر پر ہے جبکہ عمارت 50000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں اس رقبے کے کچھ حصے پر پارکنگ ایریاء ،جنیٹر ،پانی سٹور کی جگہ اور دیگر شعبوں پر مشتمل ہوگا اس منصوبے میں ایک تھیٹر بھی ہوگا جس میں 480 لوگوں کی گنجائش ہوگی اس کے علاوہ مختلف تقریبات کے لئے ہالز اور باقی بیڈ رومز پر مشتمل ہونگے

 انجینئر ضیاء نے بتایا کہ اس کمپلیکس کی تکمیل معینہ مددت کے دوران ہوگا اوراس کمپلیکس میں ہر قسم کے جدید نظام نصب کیے گئے ہیں جن میں آگ بجھانے کے آلات، الارم، طبی گیس، سنٹرل ریفریجریشن، بجلی اور دیگر تمام ضروریات شامل ہیں

ابراہیم العوینی

ابو علی