حرم امام حسین علیہ السلام نے فیڈرل پبلک سروس کونسل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل پبلک سروس کونسل نے بدھ کے روز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد انتظامی و ادارتی امور میں تعاون کرنا ہے۔
  اس  ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمد کنانی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سروس کونسل کے ساتھ ایک سال تک مل کر کام کرنے کے ایگریمنٹ پر قواعد و ضوابط کی روشنی میں دستخط کیے۔
 اس معاہدے کے تحت کام کی نوعیت و افادیت کے اعتبار سے ایگریمنٹ میں توسیع بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے تاکہ ایک دوسرے سے مہارت اور ٹیکنیکس سیکھ کر ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دی جا سکیں۔ 
اس معاہدے کے تحت  ملازمین کی مہارت کو نکھارنے کے لئے خصوصی پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔ 
مزید برآں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لئے ورکشاپس، کورسز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور ان تمام شعبوں میں ایک مضبوط اور مؤثر شراکت داری قائم کی جائے گی جس کے ذریعے دونوں اداروں  میں کام کی رفتار میں اضافہ ہوگا

امیر الموسوی

ابو علی