حرم امام حسین علیہ السلام کی 24 ویں بغداد انٹرنیشنل کتاب میلے میں شرکت

حرم امام حسین علیہ السلام کی 24 ویں بغداد انٹرنیشنل کتاب میلے میں 19 سے زائد اشاعات کے ساتھ خصوصی شرکت۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے زیر انتظام شعبہ سٹال کے مسئول علی نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ویں بغداد انٹرنیشنل کتاب میلے میں 350 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔  
حرم امام حسین علیہ السلام اپنی 19 سے زائد اشاعتوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔
  حرم مقدس کی جانب سے پیش کی جانے والی متنوع اور قیمتی اشاعتیں اس نمائش کا امتیاز ہیں جو عام طور پر مسلمانوں کو علمی و فکری خزانوں سے مالا مال کرتی ہیں ۔
اس کتاب میلے میں عتبات عالیہ کے علاوہ دیوان وقف شیعی اور دیگر مذہبی مراکز نے بھی شرکت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد بین الاقوامی کتاب میلے کی سالانہ تقریب پوری دنیا کے ناشرین، مصنفین اور قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ 
یہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ نمائش بروز اتوار، 17 ستمبر، 2023 سے  منگل، 26 ستمبر، 2023 تک جاری رہے گی

عماد بعو

ابو علی