حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے زوارں کے استقبال کے لئے زرباطیہ باڈر پر مدینہ الزائرین کو کھول دیا گیا ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے زرباطیہ بارڈر سےاربعین حسینی کے لئے عراق داخل ہونے والے زائرین کی سہولت کے لئے فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے نام سے مدینہ الزئرین کے کچھ حصے کو کھول دیا ہے تاکہ زائرین کو آرام کرنے جیسی دیگر سہولیات میسر ہوں۔ مدینہ الزئرین کے انچارچ عقیل عباس نے بتایا کہ حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کے نام پر بننے والے اس مدینہ الزئرین کے کچھ حصہ کو زائرین کی استقبال کے لئے کھول دیا گیا ہے تاکہ بارڈر کے ذریعے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کو بارڈر سے ہی سہولیات میسر ہوں۔ واضح رہے یہاں سے ایرانی زوار کے علاوہ پاکستانی اور افغانی زواروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ مدینہ الزئرین زیر تعمیر ہے لیکن حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر جزوی طور پر زائرین کی خدمت کے لئے اسے کھول دیا گیا ہے جس میں زائرین کی آرام کے لیے ہال ،مسجد ،ڈسپنسری ،اور کھانے کا ہال شامل ہے جس میں تین ٹائم کھانا دیا جائے گا ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مدینہ الزئرین کا کل رقبہ (150,000) مربع میٹر ہے، اور یہ دو منزلہ (12) عمارتوں پر مشتمل ہے ۔ استراحت کے لیے بڑے ہالز ہیں، جہاں ایک منزل کا رقبہ (505) مربع میٹر ہے، اور پہلی منزل کو اس سال کے لیے زائرین کے استقبال کے لیے کھول دیا کیا گیا ہے۔