حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے نینویٰ میں جشن ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد

ضلع تلعفر کے شہر مغربی نینوا میں واقع الصادق الامین ثقافتی سنٹر جو کہ عتبہ حسینہ کے شعبہ شؤون دینیہ سے منسلک ہے، نے شاندار جشن ولادت امام حسن علیہ السلام کا اہتمام کیا۔ مذکورہ مرکز کے ڈائریکٹر شیخ خلیل علیاوی نے کہا ضلع تلعفر کے مغربی نینوا میں الصادق الامین ثقافتی مرکز نے الامام الحکیم مسجد میں شاندار جشن ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پندرہ رمضان المبارک کی عشاء کو منعقد کیا ۔ علیاوی نے امام حسن علیہ السلام کی طرف سے پیش کیے گئے شہری امن کے حوالے سے ارشادات کے متعلق اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی وصیتوں میں سے چند وصیتیں یہ ہیں کہ اختلاف رائے رکھنے والوں کا خیال رکھا جائے، خون کی حفاظت کی رعایت کی جائے، اور دوسروں کی غلطی کا مواخذہ نہ کیا جائے۔ آخر پر انہوں نے امام حسن علیہ السلام کی یہ حدیث بیان فرمائی کہ میری وجہ سے ایک شیشی کی مقدار جتنا بھی خون نہ بہایا جائے۔ امیر موسوی ابو علی