حرم امام حسین علیہ السلام کے قاری نے ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کے مؤذن اور قاری فلاح زُلیف نے ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جو کہ اس ماہ
 اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہو گا۔ یہ پروگرام 2023 تک انتیسواں پروگرام ہے۔
دار القرآن الکریم کے میڈیا مسئول کرار شمری نے کہا ہے کہ دار القرآن الکریم اور حرم امام حسین علیہ السلام کے قاری فلاح زلیف نے تین ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مراحل کو عبور کرنے کے بعد  آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور وہ پہلے تین میں سے تھے۔ 
 شمری نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ اپنے انتیسویں اجلاس میں ایران میں 80 عرب اور بیرونی ممالک کے قارئین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے اور اس نشست کا آخری مرحلہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے  ہال میں  ایرانی دارالحکومت تہران میں (16 سے 23 فروری 2023 تک) ہو گا۔

امیر موسوی 

ابو علی