حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام آٹزم کے مریضوں کے لیےواسط میں ہسپتال پر کام تیزی سے جاری

دنیا براورعراق میں آٹزم کے مریضوں کی خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نےعراق کے صوبہ واسط میں آٹزم کے مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ہسپتال کی بنیاد رکھی ہے تاکہ اس مرض میں مبتلاء افراد کا علاج و معالجہ کر سکیں
مذکورہ شعبہ میں آرکیٹیکچرل کمیٹی کے سربراہ انجینئر زولفقار خالد نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ  صوبہ واسط کےشمال  شہر کوت میں آٹزم کے شکار بچوں کے علاج کے لیے بنانے والے ہسپتال کی کنسٹرکشن  مقامی کمپنی کو دیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کیا ہے اور یہ دو سال میں مکمل ہوگا

انہوں نے مزید کہا، یہ پراجیکٹ کالج کی زمین پر واقع ہے جس کے لئے 7 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے اور عمارت کا رقبہ 9000 مربع میٹر ہے۔ ہسپتال کی عمارت تین منزلوں پر مشتمل ہو گا۔بچوں کے لئے جنرل وارڈ، علاج معالجہ ، پیشہ ورانہ تھراپی کے کمرے، حسی تھراپی، سماجی تھراپی، سائیکوموٹر تھراپی، فزیکل اور ہائیڈرو تھراپی کے کمرے، اور لیکچر کے کمرے، کلاسز اور تربیت کے علاوہ آٹزم کے مریضوں کے لیے ورکشاپس، اور سائٹ کے بیرونی حصے میں کار پارک، کھیلوں کے میدان، اور ایک سروس بلڈنگ شامل ہے