بصرہ میوزیم,آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز

تاریخی اہمیت کا حامل بصرہ میوزیم جو کہ عراق کے جنوب میں واقع شہر بصرہ  میں ہے۔ اس میں موجود کچھ نوادرات  کا تعلق 300 قبل مسیح سے ہے۔ 
بصرہ میوزیم کے بانی اور قومی ثقافتی کوآرڈینیٹر جناب قحطان عبید نے کہا کہ بصرہ میوزیم میں چار مین نمائشی ہال ہیں اور دوسری مختلف سرگرمیوں کے لیے ایک ہال ہے جبکہ  نوادرات کی دیکھ بھال کے لیے جدید آلات پر مشتمل لیبارٹری  ہے جس میں ان نوادارت کو چیک کیا جاتا ہے۔
 اس کے علاوہ ایک لائبریری بھی  ہے ۔
عبید نے مزید کہا کہ  یہ میوزیم صبح نو بجے سے شام نو تک کھلا رہتا ہے۔
یہاں پر آنے والے تمام افراد کا استقبال کیا جاتا ہے جبکہ بصرہ کے نوادرات اور ثقافتی ورثہ کا محکمہ ،مختلف قوموں اور ممالک سے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
یہاں پر آنے والے تمام سیاحوں نے میوزیم کی ترتیب اور سجاوٹ کو بہت پسند کیا ہے۔
 مزید برآں چیزوں کو رکھنے کی ترتیب کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ نیز ان قیمتی آثار کو محفوظ رکھنے پر اطمینان کا بھی اظہار کیا