قرآنی پیغام کو گھرگھر پہنچانے کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام نے دیوانیہ میں دار القرآن کریم کی ایک شاخ کھول دی

حرم امام حسین ع کے شعبہ دار القرآن کریم کے مسؤل نے کہا کہ عراقی  عوام تک قرآنی ثقافت کو پہچانے کے لئے صوبہ دیوانیہ  غرب میں ایک شاخ کھول دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا سے بات کرتے ہوئے دار القرآن کے میڈیا ترجمان صفاء سیلاوی نے کہا کہ قرآنی تعلیم کو عام کرنے کے لئے دار القرآن کریم نےصوبہ دیوانیہ کے نواحی گاوں شنافیہ میں یہ قرآنی سنٹر کھولا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: امام ھادی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد مجلس میں اس بابرکت  ادراے کی بیناد رکھی گئی ۔

 اس مجلس  میں حوزہ علمیہ  کے علماء کرام، قاریان قرآن ، علاقے کے معززین اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ  اھل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔

اس مجلس میں حافظان قرآن اور قاریان قرآن نے بھی خصوصی شرکت کی۔اہل علاقہ نے اپنی طرف سے اس کار خیر کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے  حرم کی جانب اس انجام  دی جانے والی کاوش کو ،فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق، قرآن و عترت کے درمیان لازم و ملزوم  تعلق کا ، عملی مصداق قرار دیا

روپوٹنگ :عماد بعو

ترجمہ : ابو علی