دار الوارث پرنٹنگ پریس، عراق کی پہچان ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے تعلیمی امور ڈاکٹر عدنان سراج نے حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک الوارث پرنٹنگ پریس کی کوالٹی اور کوششوں کو سراہا اور اسے عراق کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر عدنان سراج نے کربلاء معلی میں موجود دارالوارث پرنٹنگ پریس کا دورہ کیا اور کام کی صفائی ترتیب اور جدید مشینری سے آراستہ پریس کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید برآں انہوں نے بائینڈنگ کے معیار کو بھی چیک کیا۔
انہوں نے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عراق میں پبلشنگ ہاؤسز کے پاس موجود جدید مشینوں اور آلات کو دیکھ کرمجھے بہت خوشی  ہوئی ہے۔
یہ پبلشنگ ہاوسز مثالی انداز میں عالمی معیار پر پرنٹنگ کرتے ہیں۔ 
اس لئے حکومت عراق بھی انہی کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور حد الامکان انکی ضرورتوں کوپورا کرتی ہے اور ان کو ہی آڈر دیتی ہے۔
آخر میں انہوں نے اس سیکشن میں کام کرنے والے افراد کی محنت و لگن کو سراہا اور اس طرح محنت کر کے ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔

عماد بعو

ابو علی