حرم امامِ حسین علیہ السلام کے شعبہ مدارس دینیہ کے زیر انتظام کربلا میں ہونہار طلباء کے لئے داخلے جاری

 حرم امامِ حسین علیہ السلام کے شعبہ مدارس دینیہ کے زیر انتظام پاکستانی ہونہار طلباء کے لئے کربلا معلٰی کے دینی مدرسہ وارث الانبیاء انسٹیوٹ میں چار سالہ کورس میں داخلہ جاری ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ معاہد دینیہ کے مسئول جناب شیخ احمد عاملی نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کے حکم پرمبلغین کے لیے 2016 میں معھد وارث الانبیاء کی بنیاد رکھی گئی۔

 اس معھد کو علمی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔ اس کو خصوصی طور پر عراق اور عراق سے باہر کے مبلغین کی تربیت کے لئے کھولا گیا تاکہ علم دین حاصل کرنے والوں کےلئے کل کو یہ معھد ایک علمی مرکز بن جائے۔

یہاں پر دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے طلاب علم دین حاصل کر رہے ہیں۔ یہ طلباء کربلاء معلی آتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں بیٹھ کر علوم محمد وآل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  حاصل کرتے ہیں۔

  ہمارا نصاب علمی ہے اور نظام سمسٹر کی بنیاد پر ہے۔

یہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ دور حاضر کے حساب سے معنوی طور پر تربیت کرتے ہیں اور یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تربیت یافتہ مبلغین کو تیار کیا جائے  جو حقیقی معنوں میں عراق اور عراق سے باہر امام حسین علیہ السلام کے سفیر ہونگے۔

 اور یہ عتبہ حسینیہ کے نمائندے ہونگے۔ یہ طلباء جو کچھ بھی یہاں سے سیکھیں گے اسی کو منتقل کرینگے اور واپس جا کر اللہ کی خوشنودی کے لئے علوم محمد وآل محمد کو  پہنچانے کی کوشش کرینگے ۔

یہ معھد دوسرے معاہد سے مختلف ہے کیونکہ حق کے پرچار کے لیے یہاں پر مختلف رنگ و نسل کے لوگ ایک چھت تلے جمع ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں سے مبلغین ،مدرسین ،محققین اور خطیب نکلیں تاکہ پیغام حسینی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے

شیخ احمد عاملی نے مزید بتایا کہ اس سسٹیم کے ماتحت تقریبا دنیا کے 30 ممالک کے طلباء و طالبات موجود ہیں جس میں سے زیادہ تر افریقی ممالک سے ہیں، جیسے گانا، نائیجیریا ، تنزانیہ اور مڈاسکر اس کے علاوہ  ہندوستان ،پاکستان ،افغانستان، بنگلہ دیش، امریکہ، آذربائیجان، آسٹریلیا اور ترکیہ سے بھی ہیں۔

اس وقت عراق اور خارج عراق  سے  800 سے زائد طلباء اور طالبات جوار امام حسین علیہ السلام میں علم دین حاصل کر رہے ہیں

 ہر ملک سے طالب علم کو داخلہ دینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ اسی ملک کے معروف اداروں کے تعاون سے طلاب کو منتخب کیا جاتا ہے  تاکہ صحیح معنوں میں علم دین حاصل کرنے والے طلباء کو ہی موقع ملے۔

اس لئے اس سال وارث الانبیاء انسٹیوٹ میں چار سالہ کورس میں داخلہ کے خواہشمند پاکستانی ہونہار لڑکوں کے لئے پاکستان کے مایاناز دینی درسگاہ جامعہ الکوثر اسلام آباد کی تعاون سے داخلہ دیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے آن لائن رجسٹریشن کے بعد ٹیسٹ انٹریو میں کامیاب قرار پانے والے طلباء کو کربلاء کا سٹوڈنٹ ویزہ دیا جائے گا 

یہاں کا کورس ہم نے خود ضرورت کے حساب سے مرتب کیا ہے ۔ یہ کورس دو اقسام پر مشتمل ہے ، ایک شارٹ ٹرم اور ایک لانگ ٹرم۔

 شارٹ ٹرم میں چار سال کے اندر ایک مبلیغ کو تیار کیا جاتا ہے اور ضرورت کے حساب سے اپنے اپنے ملک واپس بھیج دیا جاتا ہے جبکہ لانگ ٹرم میں ہمارے پاس بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انکو نجف اور قم کے حوزہ علمیہ میں اعلی تعلیم کے لئے بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ ایک محقق  مدرس اور مصنف بن سکے اور اپنے ملکوں میں تعلیمات محمد و آل محمد علیھم السلام کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچا سکے

 اور ان ملکوں میں موجود مدارس کی تعلیمی سطح کو بلند کیا جاسکے

   کو پُر کریںنوٹ داخلہ کے خواہشمند پاکستانی ہونہار طالبات  آج ہی اس آن لائن  فارم 

(http://alkauthar.edu.pk/mwa/register.php )