حرم امام حسین علیہ سلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام مبلغین اور مبلغات کے لیے سیمینار کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام یکم رجب المرجب کو امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مبلغین اور مبلغات کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا

 اس سیمینار میں سماحۃ السید صادق خرسان دامت بركاتہ نے مبلغین اور مبلغات سے خطاب کیا۔جس میں انہوں نے امام محمد باقر علیہ السلام کے فرامین کی روشنی میں مبلغین اور مبلغات کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اور عصر حاضر میں اس اہم فریضہ کو کیسے انجام دیا جائے تاکہ اس کے مثبت اثرات زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوں۔اور امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت کی روشنی میں انہوں نے مبلغین اور مبلغات کو اہم نکات کی طرف متوجہ کیا۔

اس سیمینار میں مختلف ممالک کے مبلغین و مبلغات نے شرکت کی ۔جبکہ موسسۃ الکوثر کی قسم الوعظین کے مبلغین نے بھی پاکستان و ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی ۔

خطاب کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔سوال و جواب کے سیشن میں سماحۃ السيد صادق خرسان دامت بركاتہ نے سوالات کے وافی و شافی جوابات دیے ۔ 

سیمینار کے آخر پر حرم امام حسین کے مسؤول شعبۃ المعاہد الدينيہ جناب شیخ احمد عاملی نے شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا