شہر نینویٰ ایک مشہور آشوری شہروں اور عراقی قدیم ثقافتوں میں سے ایک ہے جسے ہزاروں سال گزر چکے ہیں

شہر نینویٰ ایک مشہور آشوری شہروں اور عراقی قدیم ثقافتوں میں سے ایک ہے جسے ہزاروں سال گزر چکے ہیں ۔
جغرافیائی مقام
شہر نینویٰ بغداد کے شمال میں 410 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ تاریخی شہر آثار قدیمہ سے مالا مال ہے پس یہ قدیم شہر آشوریوں کا دار الخلافہ تھا اس علاقے میں 1845ع سے1851ع کے عرصے میں کھدائی ہوئی، جس کے دوران بادشاہ سنحاریب کا محل ظاہر ہوا ،جس نے سات سو سال قبل مسیح زندگی گزاری تھی جیسا کہ ان مرسوم  پتھروں سے معلوم ہوتا ہے جو کھدائی کے درمیان ملے ہیں ۔
اور یہ جستجو 1929 ع سے لیکر 1932 ع تک جاری رہی اور جس کے نتیجے میں آشور ناصربال الثاني کا محل دریافت ہوا ۔
ان چیزوں میں سے سب سے زیادہ اہمیت تانبے سے بنائے ہوئے سر کی ہے جو میلاد سے تین ہزار سال پہلے کا ہے اور نیچرل سائز میں ہے ایک سانچے میں ڈھالا گیا ہے اور یہ داڑھی والے ایک بادشاہ کا سر ہے جس کے بارے میں یہ سوچ ہے کہ وہ مشہور بادشاہ سرجون اکدی ہے۔
شہر کے مشتملات 
شہر کی دیوار بارہ کلومیٹر سے زیادہ پائی گئی ہے ، اور شہر کے چھ داخلی راستے بھی ملے ہیں۔
شہر کی حالیہ دریافتیں
شمالِ عراق صوبہ نینویٰ  کے آثار قدیمہ کے سربراہ نے نئی آثار قدیمہ کے دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے کہ نینویٰ شہر کی دیوار سے قدیم دروازے دریافت ہوئے ہیں جو کہ حالیہ دنوں میں عراقی آثار قدیمہ کے ٹیموں نے اطالوی یونیورسٹی کے گروہ کے ساتھ مل کر یہ کھدائی کی ہے ۔
محکمہ کے سربراہ خیر الدین احمد کے مطابق کھدائی کرنے والی ٹیموں نے آثار قدیمہ کے آدد دروازے کے پیچھے واقع ایک محل کو دریافت کیا ہے اور اس میں کھدائی ابھی بھی جاری ہے ۔
انہوں نے میڈیا کو ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک پانی کی نہر دریافت ہوئی جو قدیم شہر نینویٰ کی دیواروں کو شگاف کر کے نکلتا تھا ۔
نہر خوصر کے ذریعے پانی کو قدیم شہر نینویٰ میں منتقل کیا جاتا تھا اور اس نہر کو فولادی لوہے کے دروازوں اور  جالیوں سے مضبوط کیا گیا تھا تاکہ دشمنوں کو نہر کے ذریعے شہر میں داخل ہونے سے روکا  جاسکے ۔
اور انہوں نے تاکید کی کہ دریافتوں میں سے ایک دریافت قدیم آدد دروازہ ہے جو کہ وسیع اجزاء پر مشتمل ہےاور اس کے ساتھ بنیادی گارڈ ٹاورز بھی ملے ہیں۔جیسا کہ اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ کام کے دوران داخلی دروازے کی بحالی ہوئی نیچے والے دروازے سے لیکر دروازے تک اور اس اصلی زمین کو ظاہر کیا جائے گا اور  آنے والے دنوں میں آثار قدیمہ کے نشانات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے ۔

اور انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کھا کہ میخوں والی تختیاں پائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہر موصل کے بادشاہوں کے عمل کی تاریخ پر اعتماد کیا جاسکتا ہے ۔
اور قدیم شہر نینویٰ کے اندر بہت ساری عمارتیں معلوم ہوئی ہیں  جن میں سے زیادہ تر کی بحالی اور دیکھ بھال کی جائے گی محل اور دروازے کے ساتھ اور  آنے والے دنوں میں یہ ایک اہم سیاحتی مقام ہوگا ۔
رپورٹ : عباس نجم
مترجم : شھباز حسین مھرانی