تاریخ میں پہلی بار لندن رمضان کے استقبال کیلئے روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

لندن میں پہلی بار رمضان  المبارک کے استقبال  کے لیے لندن کی سڑکوں  خوبصورت روشنیوں سے جگمگایا گیا۔

لیسٹر اسکوائر اور پکاڈیلی کو ملانے والی سڑک کوونٹری اسٹریٹس پر 30ہزار لائٹس لگائی گئیں ہیں۔

یہ لائٹس پورے رمضان لندن کی سڑکوں پر جگمگائیں گی جہاں 13 لاکھ مسلمان آباد ہیں، لائٹس کا افتتاح میئر لندن نے دیگراہم شخصیات کی موجودگی میں کی ۔ لندن کی سڑکوں کوخوبصورت روشنیوں میں تبدیل غیر منافع بخش تنظیم رمضان لائٹس یو کے کی جانب سے کیا گیا۔

ان لائٹس کو ’فانوس‘کہا جاتا ہے جوکہ عام طور پر رمضان کے مہینے میں مشرق وسطیٰ، خاص طور پر مصر میں سڑکوں کو سجانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ویسٹ اینڈ لندن میں شاپنگ اور سیاحت کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور یہاں رمضان کے مہینے میں امیر خلیجی سیاحوں کا اضافہ غیر معمولی بات نہیں ہے، جسے برطانوی میڈیا کی جانب سے’رمضان رش‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لندن میں مسلمانوں بہت بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کا آغاز 3 برس قبل کیا تھا، یہ اسلام کو مثبت طریقے سے پیش کرنے کا طریقہ ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ لندن میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر رمضان کی خوشی میں سڑکوں کو خوبصورت چاند تاروں کی شکل میں روشنیوں سے سجایا گیا ہے