اطالوی وزیر اعظم کے مشیر بنے، انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کے مہمان

روضہ امام حسین علیہ السلام میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر نے اطالوی وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر پیٹرووچ پیٹرکونی اور انکے ہمراہ وفد کی میزبانی کی۔
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر حیدر منکوشی نے کہا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم عرب اور مغربی ممالک سے بااثر شخصیات،سوشل ایکٹویسٹ اور ایکٹو بندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ اسلام اور کربلاء کا اصل پیغام انکے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔
 اس سلسلے میں آج پروفیسر صاحب کی میزبانی کی ہے اور انکے اعزاز میں کربلاء میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے پہلے بھی کربلاء معلی کا دورہ  کیا تھا اور حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جاری تعلیمی اور صحت عامہ کے پروجیکٹس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے اپنے پہلے دورہ کے دوران الزھراء یونیورسٹی کا بھی وزٹ کیا تھا اور لیکچر بھی دیا تھا۔ 
منکوشی نے مزید کہا کہ پروفیسر صاحب اپنے اس دورہ کے دوران نجف اور کربلاء میں مختلف سماجی و مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے

امیر الموسوی

ابو علی