حرم امام حسین علیہ السلام یتیموں کا فری علاج کرے گا

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے عراق کے تمام صوبوں کے یتیموں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ، ڈاکٹر حیدر عابدی نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام ہسپتالوں میں 15 سال سے کم عمر یتیموں کا تین ماہ تک علاج معالجہ مفت ہوگا۔اس آفر کا آغاز بروزہ ہفتہ 24  اکتوبر سے ہوگا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں سہ ماہی صحت پیکچ میں تمام طبی  سہولیات کے ساتھ علاج، معائنہ،لیبارٹری ٹیسٹ اور  تمام چھوٹے اور بڑے آپریشن شامل ہوں گے۔
اس دوران آنے والے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام مختلف مناسبات پر لوگوں کو انکی دہلیز پر میڈیکل سہولیات دینے کے لئے اس قسم کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔

امیر الموسوی 

ابو علی