مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی جنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہونے والے فوجی جوانوں سے ملاقات

مرجع دینی اعلی آیت اللہ سيد علي الحسينيّ السيستانيّ دام ظلہ الوارف نے بدنام زمانہ داعش کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے زخمی ہو کر مستقل طور پر معذور ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی 

مرجع دینی اعلی دام ظلہ کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ سید سیستانی (دام ظلہ) نے اپنے اُن کے بہادر جوانوں کے ایک گروپ ملاقات کی کہ جو داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے میدان جھنگ میں  شدید زخمی ہوئے اور پھر اسی سبب مستقل معذوری کا شکار ہو گئے

مرجع دینی اعلی دام ظلہ نے ان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالی انھیں اپنے ملک، اپنے لوگوں اور ان کے مقدسات کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے بدلے میں دنیا میں خیر و برکت اور آخرت میں زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب سے نوازے

وفد نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی جانب سے دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا