حرم امام حسین ؑ کی جانب سے افریقہ کے 16 ممالک میں رمضان المبارک کا احیاء کیا گیا

عتبہ حسینہ  کے شعبہ شؤون دینیہ کے تابع، افریقہ کی سرگرمیوں کے شعبہ نے براعظم افریقہ کے 16 ممالک میں متعدد مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کیں، جن میں 80 مبلغین اور مبلغات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 افریقی سرگرمیوں کے شعبہ کے مسئول شیخ احمد عاملی حفظہ اللہ نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ سرگرمیاں عتبہ حسینہ کے متولی شرعی شیخ مہدی کربلائی حفظہ اللہ اور شعبہ شؤون دینیہ کے سربراہ شیخ صافی حفظہ اللہ کی ہدایت پر منعقد کی گئیں کہ جن کا مقصد عتبہ حسینہ سے فارغ التحصیل مبلغین اور مبلغات سے استفادہ کرنا اور تبلیغ دین کے لئے ان کی توانائیوں کو بروئے کار لانا تھا۔ 
مزید برآں وارث الانبیاء کے ماتحت اداروں کے افریقی ممالک میں مسلسل تبلیغی کام کو فعال رکھنا تھا۔ 

 شیخ احمد عاملی نے ان سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ان سرگرمیوں میں قرآن مجید کی تلاوت، ثقافتی کورسز، روزانہ کے دروس دینی ،مناسبات کا احیاء ، دعاء و مناجات، عمومی افطاری کا اہتمام ،عید کی نماز کا انعقاد اور اس مقدس مہینے کی دیگر سرگرمیاں اور تقریبات شامل ہیں۔
 انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ یہ سرگرمیاں مندرجہ ذیل ممالک میں انجام دی گئیں
 یوگنڈا تنزانیہ برکینا فاسو موریطانیہ مالی لائبیریا آئیوری کوسٹ برونڈی نائیجیریا انگولا روانڈا مڈغاسکر غانا کینیا کوناکری بینن ٹوگو

 انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ براعظم افریقہ کے لیے ایک علمی اور مذہبی صفحہ سوشل میڈیا پراس مقدس مہینے میں شروع کیا گیا تھا۔
 اس پر روزانہ کی بنیاد پر عقائد، فقہ، اخلاقیات، تفسیر، سیرت اور دیگر علوم سے متعلق مذہبی اور علمی دروس نشر کیے جاتے تھے۔ 

 انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بعض ممالک میں رمضان المبارک کا احیاء درجنوں مقامات اور شہروں تک پہنچ گیا جیسا کہ نائجیریا، تنزانیہ، آئیوری کوسٹ، مڈغاسکر اورغانا میں۔
 مبلغین اس دینی مقصد کو انجام دینے کے لیے ایک سے زیادہ شہروں میں پھیل گئے تھے

عماد بعو

ابو علی