حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے فکری و ثقافتی ترویج کے لئے اربعین حسینی پہ آٹھواں ثقافتی کیمپ

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تعلیمات اہلبیت علیھم السلام قریہ قریہ پہنچ سکیں 

ادارے کے سربراہ استاد محمد کنانی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شعبہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے جہاں دوسری خدمات انجام دے رہا ہے، وہاں روحانی خدمات انجام دینے کے لئے ثقافتی کیمپ کا بھی انعقاد کرے گا تا کہ زائرین مستفید ہو سکیں ۔
کنانی نے کہا اس سال کیمپ کو خوبصورت طریقے سے ڈیکوریٹ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔
 کیمپ میں تصحیح قرائت، فقہی مسائل،اور مختلف علمی مقابلوں کا بھی انعقاد ہو گا۔ (QR) کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس سال پیغام امام علیہ السلام کے نام سے مقابلے ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائرین سے  سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا اور بروقت جواب دینے والوں کو مختلف انعامات دیے جائیں گے ۔
 نیز کربلا اور مختلف دینی موضوعات پر ثقافتی فلم بھی نشر کی جائے گی ۔
یہ سارے پروگرامز ہر عمر کے لوگوں کے لئے ہونگے

امیر الموسوی

ابو علی