جرمنی کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری

جرمنی کے شہر ننبرگ کے حسینیہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر سید جاسم السعیدی نے کہا کہ ہم نے وفد کو کربلا کے مقدس شہر کی تاریخ، حسینی انقلاب اور مسلم ممالک میں اسلام اور دیگر مذاہب کی بقا میں امام حسین علیہ السلام کے فلسفے اور کردار کے بارے میں ایک لیکچر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ "اسلام رواداری اور انصاف کا مذہب ہے، اور دین کی بقا کی وجہ امام حسین علیہ السلام ہیں، جنہوں نے ان اقدار کو قائم کیا اور کسی بھی مسلم ملک میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو تحفظ فراہم کیا۔" اپنی طرف سے، وفد کی سربراہ سحر کمال نے حضرت ابی الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "یہ دورہ عقیدہ اور تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے ہے تاکہ ہم ان مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں جن کا ہمیں مغربی ممالک میں رہتے ہوئے سامنا کرنا پڑتا ہے