کربلاء کے قدیم بیراج ناظم کو عالمی ورثہ میں شامل کر دیا گیا

وزارت آبی وسائل نے کربلاء کے قدیم بیراج ناظم کو عالمی ثقافتی ورثہ میں رسمی طور پر رجسٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزارت آبی وسائل کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں کربلاء معلی کے سب سے قدیم بیراج الناظم  کو عالمی ورثہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 
بین الاقوامی کمیٹی برائے آبپاشی اور نکاسی آب (آئی سی آئی ڈی) کی کانفرنس جو اس وقت ہندوستان کے ایک شہر میں منعقد ہو رہی ہے،
وزارت نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ آج اس کانفرنس میں بیراج ناظم کو عالمی ورثہ میں شامل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کے دور رس نتائج  حاصل ہونگے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ کربلاء کے مقدس شہر کے اس قدیم آبی بیراج کا افتتاح 1913 میں عثمانی گورنر  کے پولیٹیکل ایجنٹ جنرل محمد  فاضل پاشا نے علاقے کےعمائدین ،بزرگان ،علماء اور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کیا تھا

امیر الموسوی

ابو علی