اربعین حسینی پہ زائروں کی خدمت کے لئے 12000 رضاکار ڈیوٹی دینگے

اربعین حسینی پہ زائروں کی خدمت کے لئے 12000 رضاکار ڈیوٹی دینگے
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ شعبہ نظم و نسق نے اربعین امام حسین علیہ السلام پہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے جدید آلات سے لیس 12000 رضاکاروں کو کربلا میں متعین کیا گیا ہے 
سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ ،رسول فضالہ نے کہا کہ ہم نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے دنیا بھر سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کی خدمت کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کربلا کے سکیورٹی اداورں ، سول ڈیفنس اتھارٹی ،اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حرم امام حسین کی انتظامیہ نے 12000 رضاکاروں کو کربلا معلی میں تعینات کیا ہے تاکہ زائرین  بغیر کسی پریشانی کے زیارتی مقامات پر جاسکیں اور نظم و نسق بھی برقرار رہے ۔
مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے یہ رضاکار 24 گھنٹے تیار ہوں گے
واضح رہے کہ سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے اربعین امام حسین  علیہ السلام پہ زیارت کو آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے جس میں تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیڑنگ کیا جائے گا اور مین انٹرنس پر الیکٹرک تھرو آؤٹ گیٹ کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی
ابراہیم العوینی 
ابو علی