مسجد کوفہ میں اعتکاف کی اجازت

عراق میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کورونا پابندیوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور اب دو سال بعد مسجد کوفہ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی۔

امور معتکفین کی مسول جناب سید محمد مجید نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ماہ رمضان کی آخری  عشرے  کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے مسجد کوفہ کی انتظامیہ نے دو سال بعد اعتکاف کی اجازت دے دی

عالمی وباء  کرونا وائرس کی وجہ سے پچھلے دو سال سے اعتکاف پر پابندی تھا۔ دو سال سےمعتکفین مسجد کوفہ میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے ،تاہم اس سال آخری عشرے میں اعتکاف کی اجازت دے کر تمام انتظامات مکمل کر لی ۔ اللہ کے مہمانوں کو سحری و افطاری و دیگر لوازمات مسجد کوفہ کی طرف سے فراہم کیا جائے گا ۔
واضح رہے اعتکاف ان چار مساجد، مسجدالحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ میں بیٹھنا افضل ترین ہے  اس لئے دنیا بر سے لوگ مسجد کوفہ میں اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے کوفہ آتے ہے