نیویارک میں جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی تقریبات، محافل اور جلوس برآمد

امریکہ کے کئی شہروں میں جشن میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نیویارک میں حسب روایت عید میلاد النبی کا سالانہ جلوس اور جلسہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ کے ممتاز علماکرام اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نیویارک امریکہ کے کئی شہروں میں جشن میلاد النبی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نیویارک میں حسب روایت عید میلاد النبی کا سالانہ جلوس اور جلسہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ کے ممتاز علماءکرام اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی

جلوس آرگنائزر کے رکن بلال احمد نے کہا کہ یہ جلوس کونی آئی لینڈ ایونیو سے شروع ہوا اور نیوکرک ایونیو کا چکر لگا کر مکی مسجد کے سامنے ختم ہوا جس کے بعد مکی مسجد میں جلسہ ہوا۔ جلوس کے شرکاءتمام راستے بلند آواز میں درود شری فاور سرور کونین کی نعتیں پڑھتے رہے اور فضا اللہ اکبر اور یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

 اس دوران جلوس میں شریک نعت خواں حضرات درود و سلام بھی پڑھتے رہے۔ جلوس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی یہ مرکزی جلوس گزشتہ 25 سالوں سے مذہبی جوش و خروش  سے منایا جا رہا ہے