دو زائرات امام حسین علیہ السلام کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے پیدل کربلا معلی جانے والے کروڑوں زائرین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتی رہتی ہی
 تاہم اس سال مشی کے دوران لی گئی دو زائرات کی تصاویر پوری دنیا میں وائرل ہوگئی ہیں۔
سوئس اخبار نے ایک خبر نشر کی ہے اور ساتھ میں دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یہ تصاویر پیدل کربلا جانے والی ان خواتین کی ہیں جو کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنے پردے کی حفاظت کرتی ہوئی اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پرچلتی ہوئی، کربلا زیارت کے لئے جا رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دو تصاویرعرب اور اسلامی دنیا میں لوگ ایک ماڈل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ 
یہ  وہی خواتین ہیں جن کے حیاء اور عفت پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا فخر کرتی ہیں۔ 
 دوسری تصویر بوڑھی خاتون کی ہے جو زائرین کی خدمت کے لئے راستہ میں بیٹھی ہوئی ہے آنے والے زائروں کی انتظار میں