برطانیہ میں بننے والی یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد

برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں مسجد یورپ میں بننے والی پہلی ماحول دوست مسجد ہے جوشمالی لندن سے اسی کیلومیٹر فاصلے پرواقع ہے جس میں روزانہ ہزاروں لوگ نماز پڑھتے ہیں

کیمبرج سینٹرل مسجد تقریباً بارہ برس زیرِ تعمیر رہی۔ اس مسجد کے آرکیٹکٹ کہتے ہیں کہ یہ 21 ویں صدی کے برطانیہ میں ’اسلام کا ثقافتی پل‘ ثابت ہو گی مسجد کی چھت ایسے بنائی گئی ہے کہ سارا سال روشنی اندر آتی رہے، اس کی تعمیر میں کیمبرج شہر کے فنِ تعمیر، اسلامی آرکیٹیکٹ اور علاقے کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے، جس کے باعث مسجد کو برطانیہ کی سب سے خوبصورت مسجد کہا جا رہا ہے  ایک اندازے کے مطابق کیمبرج کے 6000 مسلمان رہائشی شہر میں بنائی گئی پرائیوٹ رہائش گاہوں، چھوٹی چھوٹی مساجد یا گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے اسلامک سنٹروں میں نماز ادا کرتے تھے، اس لیے کیمبرج میں ایک مکمل مسجد کی اشد ضرورت تھی۔ اس مسجد میں بیک وقت 1000 نمازی نماز پڑھ سکیں گے، اس کے زیرزمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے