مسجد کوفہ کے زیر انتظام بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں حرم امام حسین ع کی حافظات کی شاندار کارکردگی

کوفہ کی عظیم مسجد کے  زیرنگرانی چلنے والے ادارے ، ام ابیھا قرآنی مرکز، نے آن لائن حضرت زینب سلام اللہ علیہا حفظ القرآن مقابلے کا انعقاد کیا جسمیں  حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ حفظ قرآن نے خصوصی شرکت کی۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے مرکز دار القرآن الکریم کے مسئول  کرار شمری نے کہا کہ اس بین الاقوامی آن لائن مقابلے میں دنیا بھر سے 120 حافظات نے شرکت کی۔ اس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرآن کے، مدرسہ الثقلین، کی شرکت نمایاں تھی۔  
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے اس آن لائن قرآنی مقابلے میں حرم حسینی کے حافظات نے پانچ جزء کے حفظ میں ،حافظہ فاطمہ جاسم محمد نے دوسری جبکہ  دس جزء کے حفظ میں، حافظہ زینب عاقل خلیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی