شیکاگومیں پہلے قرانی میوزیم کا افتتاح

پہلا رسمی قرآنی میوزیم ایلینوی میں افتتاح کیا گیا جس میں نایاب قرآنی خطی نسخے موجود ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مطابق بین الاقوامی میڈیکل اینڈ اسلامک اسٹڈی سنٹر ناگامیا نے امریکی ریاست ایلینوی کے شہر رولینگ میں نایاب قرآنی نسخوں کے ساتھ اس مرکز کے اندر میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔    

 (NIIMS)

میوزیم کی افتتاحی تقریب میں مختلف طبقوں کے افراد شریک تھے جہاں  رکھے گےبعض نسخے چھ سو سال پرانا ہے۔ ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں بعض نسخی امریکی تاریخ کے قدیم ترین نسخے شامل ہیں   

بیان میں مزید کہا گیا ہے : میوزیم میں مجموعی طور پر سو قرآنی نسخے شامل ہیں جو سب مامبو کی لکڑی، کجھور کی لکڑی اور چمڑے پر تحریر شدہ ہے  جس کو دیکھنے میں لوگوں نے بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور یہ سب نیمز کی مرکزی لایبریری کے میوزیم میں موجود ہیں۔