حرم امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں یتیم بچوں کے سکولوں کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا

حرم امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی کربلا السلام سکٹر میں واقع یتیموں کے لیے بنائے گے سکولوں کے پہلے فیز کو مکمل کرکے اوپن کرنے کا اعلان کر دیا

 پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر سلمان نے بتایا کہ "یہ منصوبہ صوبہ کربلا معلی کی جنوب مغرب میں واقع ہے اور یہ منصوبہ دس دونم  زمین کے رقبے پر ہے۔ 

 اس منصوبے میں نو عمارتیں شامل ہیں۔ان میں سے چھ مرکزی عمارتیں ہیں جو کہ گروائڈ فلور کے علاوہ پانچ منزلہ ہونگی۔ ان عمارتوں میں تین لڑکوں اور تین لڑکیوں کے سکول ہونگے۔تین اضافی عمارتیں ہیں، جن میں کنڈرگارٹن نرسری کی عمارت، کھیل کے میدان کی عمارت اور انتظامی امور کے لیے عمارت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا، یہ منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ عراقی انجنیرز کی ٹیم کی دن رات کی محنت سے معرض وجود میں آیا ہے اور آج پہلے فیز کا افتتاح کیا ہے جہاں تک خواتین کے سکولوں کا تعلق ہے توان پر بھی کام جاری ہے۔ جبکہ تین اضافی عمارتوں میں کام اختتامی مراحل میں ہے یعنی کٹنگ اور فنشنگ ہو رہی ہے۔

 عمارتوں اوران کی تفصیلات کے حوالے سے، جنبی نے کہا ہر سکول 900 مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے۔ جہاں تک عمارت کے رقبے کا تعلق ہے تو یہ 4500 مربع میٹر  ہے، جو گراؤنڈ فلور کے علاوہ پانچ منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس میں استقبالیہ اور کھانا پیش کرنے کے لیے دو ہال شامل ہیں۔

دوسری تیسری اور چوتھی منزل  کلاس رومز کے لیے مختص ہوں گی، جب کہ آخری منزل میں کلاس رومز کے علاوہ نماز پڑھنے کے لئے جگہ ہے اور امید ہے کہ ایک سکول میں ڈیزائن کے مطابق 850 طلباء کی گنجائش ہو گی

ابراہیم العوینی

ابو علی