مرجع عالیقدر سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ بطور تحفہ دیا گیا

آستان قدس رضوی کے کتابخانہ کی جانب سے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کو قرآن پاک کا ایک نایاب ترین نسخہ بطور تحفہ دیا گیا۔
یہ نایاب ترین قرآنی نسخہ پہلی صدی ہجری کا ہے اور یہ امام علی ابن ابی طالب علیہما السلام سے منسوب ہے۔ اس قرآن کو اپنے قدیم رسم الخط پر محفوظ کر کے حرم امام رضا علیہ السلام اور مشہد میں مرجع اعلی کے وکیل کی زیر نگرانی چلنے والے مؤسسہ اہل البیت علیہم السلام کے تعاون سے چھپوایا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی کے نمائندے اور علوم قرآن کے ماہر جناب  مرتضی نے اس نسخہ کو مرجع اعلی تک پہنچایا اور بتایا کہ یہ قرآن کا نسخہ حجازی رسم الخط میں لکھا گیا ہے اور یہ دنیا کے نادر نسخوں میں سے ایک ہے جو امام علی علیہ السلام سے منسوب ہے۔ 
آستان قدس رضوی کا کتابخانہ عالم اسلام اور ایران کا اہم ترین معنوی علمی و ثقافتی مرکز ہے جو کہ تاریخی لحاظ سے گیارہ سو سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔

اس میں موجود زیادہ ترکتابیں اور نسخے وقف کے ذریعے اکھٹے ہوئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ مخیر حضرات کس قدر اس بارگاہ سے عقیدت و محبت رکھتے تھے جس کی بنا پر انہوں نے اپنی قیمتی اور نایاب کتابیں اس کتابخانہ کے لئے وقف کردیں