بصرہ میں کھدائی کے دوران 756 نوادات کی دریافت

صوبہ بصرہ کے آثار قدیمہ اور نوادرات کے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو بصرہ میں کھدائی کے دوران 756 محتلف نوادرات ملے ہیں جو ایک عرصہ تک انسانوں کے زیر استعمال رہے۔ 
کھدائی کے دوران ملنے والی اشیاء میں روزہ مرہ استعمال ہونے والےمٹی کے برتن ، تانبے کے ٹکڑے ، پتھر کے برتن اور باقی مختلف اوزار کے ٹکڑے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی ادوار میں استعمال ہونے والے چاندی کے سکے بھی ملے ہے جو تقریبا  ساسانی اور رشیدی  دورسے تعلق رکھتے ہے ،کیونکہ ان سکوں پر ساسانی بادشاہوں کے نشانات اور تصاویر ہیں  جبکہ بعض سکوں پر بسم اللہ لکھا ہوا ہے اور بعض سکے عباسی دور حکومت کے رائج سکے ہیں۔ 
محکمہ تحقیقات اور کھدائی کے ڈائریکٹر جنرل علی شلغام نے ایک بیان میں کہا، ’’بصرہ میں آثار قدیمہ کی ٹیم مختلف مقامات پر کھدائی کر رہی ہے ۔ان میں سے ایک جگہ پر کھدائی کے دوران 756 نمونے ملے ہیں۔ یہ کھدائی کی جگہ بصرہ کے شمال میں پلاٹ نمبر 407 میں واقع ہے، جہاں تین کھدائی کے لئے پوائنٹس (A B C) بنائے گئے تھے تاکہ رہائشی کمروں کی دیواریں اسی حالت میں محفوظ کر سکیں۔یہ عمارات عباسی دور سے تعلق رکھتی ہیں

عباس نجم 

ابو علی