حرم امام حسین ع کے زیر انتظام واسط میں آٹزم کے شکار بچوں کا ہسپتال تکمیل کے قریب

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نےعراق کے صوبہ واسط میں آٹزم کے مریض بچوں کو  علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک ہسپتال کی بنیاد رکھی ہے تاکہ اس مرض میں مبتلاءبچوں کا علاج و معالجہ کر سکیں
دنیا براورعراق میں آٹزم کے مریضوں کی خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مذکورہ شعبہ میں آرکیٹیکچرل کمیٹی کے سربراہ انجینئر علی کمال السعدی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ صوبہ واسط کےشمال شہر کوت میں آٹزم کے شکار بچوں کے علاج کے لیے بنانے والے ہسپتال کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوا ہے اور جلد ہسپتال کو کھول دیا جائے گا

انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتال کی عمارت تین منزلوں پر مشتمل ہو گا۔بچوں کے لئے جنرل وارڈ، علاج معالجہ ،پیشہ ورانہ تھراپی کے کمرے، حسی تھراپی، سماجی تھراپی، سائیکوموٹر تھراپی، فزیکل اور ہائیڈرو تھراپی کے کمرے، اور لیکچر کے کمرے، کلاسز اور تربیت کے علاوہ آٹزم کے مریضوں کے لیے ورکشاپس، اور سائٹ کے بیرونی حصے میں کار پارک، کھیلوں کے میدان، اور ایک سروس بلڈنگ شامل ہے

واضح رہے کہ اس آٹرزم ہسپتال کا کل رقبہ 220000 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں ہسپتال کی بلڈنگ کے علاوہ پارکنگ اور سبزہ ادر ایریا پر مشتمل ہوگا

ابراہیم العوینی

ابو علی