العتبة الحسينية المقدسة
ادب حسینی

قافلہ شبیرؑ کا پیاسا رہ گیا

2,353 views1 min read

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

سب ہوئے سیراب تجھ سے اے فرات

قافلہ شبیر کا پیاسا رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

ظہر تک سب جی پہنچی خلد میں

صاحب لشکر اکیلا رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

اس قدر تھا خشک حضرت کا گلہ

خنجر قاتل بھی پیاسا رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

ڈگ مگاکر جب گرے گھوڑے سے شاہ

کانپ کر عرش معلی رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

کہتی تھی ماں سوئے اصغر قبر میں

ہائے خالی آن کا جھولا رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

زخم کھاتے ہی جو اکبر گر پڑے

چھد کے برچھی میں کلیجہ رہ گیا

مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا

جب ہوئی بے پردہ اولاد رسول ؑ

پھر جہاں میں کس کا پردہ رہ گیا

 مجرئی مہمان پیاسا رہ گیا

 بے کسی کا شہہ کی چرچا رہ گیا



متعلقہ