العتبة الحسينية المقدسة
ادب حسینی

جس کا جنازہ رات کو دفن ہوا مدینہ میں

2,222 views1 min read

بن میں پکاری فاطمہ ؑ مجھ کو ستا کہ کیا ملا

خون مرے حسین ؑ کا ہائے بہاء کے کیا ملا

 

پیش یزید شہہ کا سر طشت میں تھا زمین پر

ہائے چھڑی حسین ؑ کے لب پہ لگا کے کیا ملا

 

لوگو! قرآن سے کم نہ تھا سینہ مرے حسین ؑ کا

پاؤں تھا اس پہ شمر کا ہائے دبا کے کیا ملا

 

جس کا جنازہ رات کو دفن ہوا مدینہ میں

لٹ گئیں اس کی بیٹیاں قیدی بنا کے کیا ملا

 

ہائے ظلم سے ناریو لوٹا ہے بنت بتول ؑ کو

آل نبیؑ کے خیموں کو ہائے جلا کے کیا ملا


متعلقہ