اسلام پہ شبیرکا احسان نہ ہوتا
1,377 views1 min read
اسلام پہ شبیرکا احسان نہ ہوتا
بیٹی کے مقدر میں یہ زندان نہ ہوتا
اصغرکوجو مل جاتا اِک گھونٹ بھی پانی
معصومہ کو پانی کا ارمان نہ ہوتا
ہوتا نہ مقدر میں سفر کربلا کا
محمد کا مدینہ کبھی ویران نہ ہوتا
شبیر کے عابد کے بچا نہ پاتی زینب
ہمشیر کا خطبہ اگر بازار نہ ہوتا
بازار شام میں سجاد نہ جاتے
عابدکا نا چاک گریبان نہ ہوتا
تطہیر کی چادر جو زینب نہ لُٹاتی
احمد پہ نازل ہوا قرآن نہ ہوتا
جابر ہُجوم عام میں زہرا کی لاڈلی
اے کاش اسیری کا جو اعلان نہ ہوتا



