العتبة الحسينية المقدسة
اخبار

سیکرٹری جنرل حرم مقدس حسینی کا اختتام زیارت کی مناسبت سے پیغام

640 views1 min read

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے عزاداری اہل طویریج کے دوران امنی و حفاظتی ماموران کا بذات خود استقبال کیا۔

جنا حسن رشید العبائچی نے کہا کہ اس وقت ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ احسن طریقے سے زیارت عاشورا کو بپا کیا اور اس کے ساتھ ہی حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی اور تمام منتظمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نصرت حق کے لئے ولاء و بیعت امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کیں ۔

اور زیارت کی اس کامیابی کے پیچھے باہمی ہم آھنگی اور ابتدائی طور پر کی گئی منصوبہ بندی ہے جس میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بھی انتظامی امور میں شرکت شامل حال ہے اور ساتھ ہی مقامی حکومتی اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ